ساہیوال٬ ایک ہی خاندان کے تین سگے بھائیوں ٬پولیس کے وائرلیس آپریٹر سمیت چار افراد قتل

پولیس یوسف والا نے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل سمیت سات ملزم گرفتارکر لیے ٬ اسلحہ برآمد

منگل 1 نومبر 2016 16:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2016ء) پولیس یوسف والا نے پولیس کے وائر لیس آپریٹر محمد الطاف سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قاتلوں سات ملزموں کوگرفتار کر لیا ہے جن میں ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل حافظ نیاز احمد ٬ افتخار علی ٬ محمد انوار٬ محسن علی٬ زوار حسین٬محمد رمضان اور اعجاز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نواحی چک 9-111ایل میں24جون 2016کو 17مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین سگے بھائیوں مزمل ٬ ممتاز اور صفدر ان کے کزن محمد الطاف پولیس لائن کے وائر لیس آپریٹر کو زمین پر قبضہ کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزمان مفرور ہو گئے اور پولیس یوسف والا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اب سات ملزموں کو گرفتار کر کے چار ملزموں افتخار علی ٬ محمد انور ٬محسن علی اور زوار حسین کے قبضہ سے چار بندوقیں ٬ چوبیس کارتو س برآمد کر لیے اور ملزمان کے خلاف چار مزید مقدمات ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں