عمران خان کی احتجاجی سیاست نے تمام سیاسی آداب کا جنازہ نکال دیاہے٬ رضیہ چوہدری

منگل 1 نومبر 2016 19:17

ْساہیوال۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن شعبہ خو اتین کی کارکن رضیہ چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست نے تمام سیاسی آداب کا جنازہ نکال دیاہے۔ ان کی سیاست کا انداز ملکی سیاست کے لئے ایک دھبہ کے متراد ف ہے ۔ سیاست کی بنیاد خواہشات پر مبنی نہیں ہونے چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے غلط احتجاجی طریقے کو بھی درست قرار دیکر احتجاجی سیاست کی کوشش میں لگے ہو ئے ہیں ان کے اس رویے نے ملک میں سیاسی کشیدگی کی فضاء برپا کردی ہی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ عمران خان بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حکمرانوںپر الزام عائد کرتے ہیں اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیکر ملک وقوم کے لئے مسائل کھڑے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں