ڈکیتی کی تین مختلف واردا توں میں شہری نقدی‘ موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:27

ساہیوال۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ‘ڈکیتی کی واردات طارق بن زیاد کالونی میں ایک جنرل سٹور پر ہوئی یہاں دن کے 3بجے 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان سٹور میںآئے اور گن پوائنٹ پر نقدی اور جنرل سٹور کا سامان مالیتی 40ہزارروپے چھین کرفرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات ایکس بلاک فرید ٹائون میںہو ئی یہاں پیپلزکالونی کا رہائشی سجیل احمد اپنی موٹرسائیکل نمبری 4222/SLN پر فرید ٹائون سے گھرجارہاتھا کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل ونقدی کل مالیتی 1لاکھ2ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ تیسری واردات مال منڈی روڈ پر ہوئی یہاں گنج شکر کالونی کا رہائشی محمد زبیر آصف رات کے وقت موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون 2عدد و نقدی کل مالیتی77ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں