ساہیوال عارف والا روڈ پر ڈاکوئوںنے ٹرالر ڈرائیور کو تشدد کرکے لوٹ لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پرشیریں والاموڑکے قریب ایک ٹرالر ڈرائیور اکبر کو تشدد کرکے ڈاکوئوںنے لوٹ لیا ، ڈرائیور اکبر کی سول ہسپتال ساہیوال میں حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک ٹرالر نمبر 0155کراچی جی ڈی پر سامان لوڈ کر کے کراچی سے اکبر عارف والا جا رہا تھا کہ ایک کارمیں تعاقب کرتے ہوئے چار ڈاکو آگئے اور کار آگے لگا کر ٹرالر کو روک لیا اور اکبر سے نقدی لوٹنے کے لیے اسلحہ تان لیا تو مزاحمت پر ڈاکوئوںنے سر میں پسٹل کے بٹ مار مار کر اور تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا اورنقدی بتیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور اکبر کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا یا جہاں اب اس کی حالت نازک ہے اور پولیس ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں