کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت کیٹل مارکیٹ کمپنی کے بورڈ آف ایگزیکٹو کا اجلاس

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20

ساہیوال ۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) کیٹل مارکیٹ کمپنی کے بورڈ آف ایگزیکٹو کا اجلاس کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں منیر احمد ‘ایم پی اے ارشد ملک کے علاوہ متعلقہ محکمے کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ احمد علی نے اجلاس کو کیٹل مارکیٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ منڈی مویشیاں میں جانو رلانے والے زمینداروں کو جدید اور سستی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔پہلے سے موجود منڈیوں میں سہولتوں کی دستیابی اور نئی منڈیوں کا قیام بلا تاخیر عمل میںلایا جائے۔ آج کے اجلاس میں کیٹل مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ملک ارشد کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے تنخواہوں میں اضافہ‘گاڑی موٹر سائیکل کی دستیابی اور سیکورٹی عملہ تعینات کرنے سمیت دیگر معاملات کی منظوری دی گئی ۔

ملک ارشد کی دوسری تجویز پر ساہیوال کے قریب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مال منڈی کے قیام اور ٹریفک کے نظام کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔علاوہ ازیں پارلیمانی سیکرٹری میاں منیر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اوکاڑہ میں منڈی مویشیاں کے قیام سمیت دیگر امور کیلئے ڈی سی او اوکاڑہ کو ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں