انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20

ساہیوال ۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہفتہ کو ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ساہیوال آرٹس کونسل نے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پیر احسان الحق ادریس چیئر مین پی ایچ اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین حق اسلام نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں پر زور دیا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم معاشرے میں عدل و انصاف اور مساوات کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی نے آقادو جہاں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق معاشرے میں حقوق فرائض کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تقریب سے طمطراق محاسن شاہی ، پروفیسر کاشف شہزاد ، نصیر احمد ڈھڈی ،ای ڈی او سی ڈی مشتاق ملک نے بھی خطاب کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں