ساہیوال،طارق بن زیاد کالونی میں دو کاندار کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) طارق بن زیاد کالونی میں آج شام ایک دو کاندار وقار کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ دوکاندار پر قاتلانہ حملہ کر نے والے ملزموں کو گرفتار کیا جائے ۔پولیس تھا نہ فتح شیر کی طرف سے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔پولیس تھانہ فتح شیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔زخمی دو کاندار وقار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں