دھند کے سبب اڈا بوٹی پال 15سالہ بائیسکل سوار نوجوان ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا

پیر 2 جنوری 2017 16:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء)ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر اڈابوٹی پال پر دھند کے سبب ایک ٹریکٹر ٹرالی نے بائیسکل سوار 15سالہ لڑکے امتیاز کو کچل دیا جو کہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ٹھٹہ پربانہ کے محمد اشرف کا بیٹا امتیاز اپنی خالہ کے پاس چک 9-137ایل جا رہا تھا کہ دھند کے سبب ایک لکڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نمبر 7938ایس ایل ایم نے کچل دیا ۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں