ساہیوال پولیس کا کریک ڈائون ‘ ہیروئن ‘ چرس اور شراب برآمد، 5ملزم گرفتار

پیر 2 جنوری 2017 22:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) منشیات فروشوں کے خلا ف پولیس کا کریک ڈائون ‘ایک کلو ہیروئن ‘755گرام چرس اور 33لیٹرشراب برآمد 5ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 82/6-Rمیں چھاپہ مار کر منشیات فروش جمیل عرف جیلا کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 1007گرام ہیروئن ‘علی حیدر سے 755 گرام چرس ‘شادمان ٹائون میں غلام مرتضیٰ سے 15لیٹرشراب ‘گڑوی پل کے قریب محمدعلی سے 14لیٹرشراب اور پاکپتن چوک میں رائو طارق سے 4لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں