ساہیوال میں سر دی کی لہر ،3افرادٹھٹھرکر جاں بحق

منگل 3 جنوری 2017 15:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ضلع ساہیوال میں سردی سے ٹھٹھر کر 3افراد جاں بحق ، گزشتہ 24گھنٹوں سے ضلع ساہیوال سردی کی شدید لپیٹ میں آیا ہوا ہے ، سردی کے سبب شاداب ٹائون کا 40سالہ محمد سلیمان، ٹھٹھہ گلوئی کا 70سالہ کسان اللہ یار اور محمد پور کا 63سالہ فیض خاں سردی سے ٹھٹھر کر بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں