ضلع ساہیوال کی پولیس نے ڈکیتی ، چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے 48گروہوں کا صفایا کر دیا

منگل 3 جنوری 2017 15:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ضلع ساہیوال کی پولیس نے سال2016کے دوران 8ہزار 771مقدمات درج کیے -پولیس نے ایک سال کے دوران ڈکیتی ، چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے 48گروہو ں کا صفایا کر دیا اور ان گروہوں کے 250ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ 38ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔

(جاری ہے)

نقب زنی کی235، مویشی چوری کی 160اور عام چوری کی 514وارداتیں ہوئی جبکہ 11شہریوں کو گھروں میں بند کرکے لوٹ لیا گیا ۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران 9کلو ہیرئون ،240کلو چرس ،10کلو افیون ، 94شراب کی چالو بھٹیاں اور12435بوتلیں شراب بھی برآمد کر لی اور 952منشیا ت کا دھندہ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ۔ منشیات کی مالیت 30کروڑ روپے سے زائد کی بتائی گئی ہے ۔یہ بات پولیس کے ایک ترجمان نے یہاں بتائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں