ساہیوال،نامعلوم شخص مال گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

منگل 3 جنوری 2017 21:32

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) نامعلوم شخص مال گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق حبیب آباد کے قریب ایک نامعلوم شخص مال گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا جس کی وجہ سے ڈائون سائیڈ کی ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس رکی رہی اور ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر 45 منٹ لیٹ پہنچی جس کے باعث ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کوپریشانی کاسامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں