ساہیوال،نامعلوم ملزمان کی دھند میں کار پر فائرنگ ‘ایک نوجوان شدید زخمی

بدھ 4 جنوری 2017 20:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) نامعلوم ملزمان کی دھند میں کار پر فائرنگ ‘ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عارفوالہ بائی پاس کے قریب ایک کار سوار عابد لاہور سے آرہاتھا کہ رات 1بجے کے قریب شدید دھند میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے باعث کارسوار عابد شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداددیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

جہاں سے ہسپتا ل انتظامیہ نے تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی نوجوان کو لاہور ریفر کردیا۔ زخمی کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے ۔ معلوم نہیں ہوسکا کہ نامعلوم ملزمان نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش میں فائرنگ کی ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں