ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں،شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 4 جنوری 2017 20:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ ملزمان لاکھوں روپے نقدی‘ موبائل فون ‘کمپیوٹر ‘بیٹریاں اور موٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں1-10-Lمیں ہو ئی یہاں مقصود احمد اپنے عزیز عبداللطیف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گائوںسے ہڑپہ جارہاتھاکہ راستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون ونقدی 99ہزار روپے چھین کرفرارہو گئے۔

دوسری واردات 55/G-Dمیں ہوئی یہاں فاروق احمد چکی مظفر شاہ سے واپس اپنے گھر موٹرسائیکل نمبری9377/SLKپر جارہاتھا کہ راستے میں وقار وغیرہ4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل اور نقدی وغیرہ 38ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ ایک اور واردات بھٹونگر گلی نمبر4میںہوئی یہاں ایک نامعلوم نوجوان نے فخر کے گھرمیں گھس کر گھر میں موجود اکیلی خاتون سے گن پوائنٹ پر طلائی بالیاںاور چوڑیاں چھین لی اورفرارہوگیا۔

(جاری ہے)

چوری کی وارداتوں ریلوے روڈپر 3نامعلوم ملزمان نے غلام عباس کی موبائل شاپ سے کمپیوٹر ‘ایل سی ڈی ‘بیٹریاں اور موبائل وغیرہ کل مالیتی 99ہزارروپے اور چرچ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے محمد اصغر کی موٹرسائیکل نمبری 7172/SLKمالیتی52ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں