Khanpur - Urdu News

خان پور ۔ متعلقہ خبریں

Khanpur
خان پور : ریاست پنجاب (پاکستان) کے ضلع رحیم یار خان میں یہ شہر واقع ہے۔ اس کی آبادی 1،56،152 ہے۔ خانپور شہر اور یہاں کی آبادی قدیم ہے روایت کے مطابق اس شہر کی باقاعدہ بنیاد سابق والئی ریاست بہاو لپور نواب بہاول خان عباسی نے 1806 ءمیں رکھی جب انہوں نے ایک ذیلی ریاست گڑھی اختیار خان کواپنی ریاست میں شامل کیا اور اس کا نام بھی اپنے نام کی نسبت سے خانپور رکھا ۔ محل وقوع کے لحاظ سے یہ شہر کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ لا ہور اور کراچی کے وسط میں ہو نے سے مین ریلوے لائن اس شہر کے اندر سے گزرتی ہے جو 1880 ءکی دہائی میں بچھائی گئی تھی ۔ یہاں پر کافی عرصہ تک ( 1905سے لیکر 1985 تک ) ریلوے جنکشن رہاہے جو بعد میں ختم کر دیا گیا یہاں سے ایک ریلوے لائن چاچڑاں شریف کو جاتی تھی جو سرائیکی کے معروف صوفی بزرگ و شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کا مسکن رہا ہے۔ خانپور تحصیل کی آبادی 1998 ءکی مردم شماری کے مطابق 6,73,631 نفوس پر مشتمل ہے جس میں اب تک کا فی حد تک اضافہ ہو چکا ہے
خان پور کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Khanpur City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Khanpur. Complete in depth overview of Khanpur. Stay up to date with all local news and national news of Khanpur city

خان پور شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے خان پور کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر خان پور کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ