سفیرِ کشمیر۔۔۔ خاموش کیوں۔۔۔!!!

بدھ 27 مئی 2020

Hafiz Mati Ur Rahman Jamali

حافظ مطیع الرحمان جمالی

کچھ دن پہلے ایک خبر آئی اور جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔۔۔ خبر یہ تھی کہ طالبان انڈیا کو دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا کہ انڈیا تیار ہوجائے ہم عید کے بعد غزوہ ہند شروع کرنے جا رہے ہیں۔۔۔ 
بظاہر یہ ایک فیک نیوز تھی مگر بطور قوم ہم نے صرف اسی خبر پہ خوب انجوائمنٹ کیا اور رہی سہی کثر میڈیا چینلز کی کوریج نے نکال دی۔۔۔ بغیر تحقیق کیے خوب اس خبر کو اچھالا گیا۔

۔۔
اور اب کچھ دنوں سے ہم انڈیا/چین مابین جھڑپیں لئے کافی انجوائے کر رہے ہیں۔۔۔ سمجھ سے باہر ہے پیش قدمی چین نے کی خوشی یہاں منائی جا رہی ہے۔۔۔ حلانکہ ہمیں ان دونوں خبروں پہ غیرت کرتے ہوئے بیغیرتی کی چادر اتاڑ پھینک دینی چاہیے تھی۔۔۔
ہمیں بطور قوم اپنے حکمرانوں سے سوال کرنا چاہیے کہ تم کس چیز کے انتظار میں ہو۔

(جاری ہے)

۔۔ کونسا ظلم ابھی دیکھنا باقی رہ گیا جو انڈین آرمی نے ابھی تک نہتے کشمیریوں پہ نا کیا ہو۔

۔۔ کشمیر سے اور کتنے جنازے اٹھانے باقی رہ گے۔۔۔ کتنی مائیں، بہنیں اپنے ہاتھوں اپنے پیاروں کو دفناتے رہے گے۔۔۔ اُس امہ کی بیٹیوں کا کیا قصور جو ساری زندگی شوہر کی شہادت کے بعد موت کے انتظار میں گزارے گی۔۔۔ وہ کٹ رہے۔۔۔جنازے اٹھا رہے۔۔۔ بیوا اور بچے یتیم ہوتے رہے مگر نعرہ پاکستان کا ہی لگاتے رہے۔۔۔ کیا زرا سوچا کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

۔۔!!! 
کشمیر ہماری شہ رگ کا نعرہ نا تو چین کا ہے اور نا ہی طالبان کا۔۔۔ یہ نعرہ ہمارا، ہم اس نعرے کو لگاتے تھکتے نہیں۔۔۔ اور جب یہ شہ رگ کٹ رہی ہے تو ہم کیا کر رہے ہیں۔۔۔؟؟؟
اقوام متحدہ کی قراردادوں پہ عملدرآمدی کا انتظار۔۔۔دو چار جوشیلے خطاب۔۔۔ایک دو جمعہ آدھے گھنٹہ خاموشی کا اظہار۔۔۔!!!کیا ایسے ہوگا کشمیر آزاد۔۔۔؟؟؟اگر اسی پالیسی پہ عمل افغان طالبان کرتے جنکی فیک نیوز پہ قوم خوشی مناتی رہی۔

۔۔ تو وہ کیا جنگ جیت پاتے؟؟
ہمارا تو ایمان ہے کہ مسلم آپس میں ایک جسم کی مانند ہے۔جس کا ذکر ہمیں کئی احادیث مبارکہ میں بھی ملتا ہے
ایک حدیث پاک میں ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
''سب مسلمان ایک جسم واحد کی طرح ہیں، اگر اس کی آنکھ دُکھے تو اسکا سارا جسم دُکھ محسوس کرتا ہے اور اسی طرح اگر اس کے سر میں تکلیف ہو تو بھی سارا جسم تکلیف میں شریک ہوتا''۔

۔۔(صیح مسلم)
ہم کب تک دوسروں کی داستانیں سناتے رہے گے۔۔۔ چین نے تو پھر بھی غیر ت دیکھائی، پیش قدمی کر دی۔۔۔ ہمارے حکمراں کب ایسے فیصلے کریں گے۔۔۔ جبکہ ہمیں ہمارا دین، ایمان اور عقیدہ یہ سب کرنے کا حکم بھی دیتا ہے۔۔۔ پھر ہم کیوں غافل خرگوش کی نیند سو رہے۔۔۔ جبکہ احادیث مبارکہ میں ایسے بیشمار احکامات موجود ہیں۔۔۔ 
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا: 
''ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے {لہٰذا} نا خود اس پہ ظلم و زیادتی کرے نا دوسروں کا مظلوم بننے کیلئے اس کو بے یار و مدد گار چھوڑے'' (صحیح مسلم)
کیا اس حدیث کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو ہم نے اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کو انڈیا آرمی کے رحم و کرم پہ بے یار و مدد گار نہیں چھوڑ دیا۔

۔۔؟؟؟
خان صاحب فیصلہ کرنا ہوگا۔۔۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی کسی کو اپنا حق ان قراردادوں سے نہیں ملا۔۔۔ اٹھے نعرہ تکبیر لگائے قوم آپ کے ساتھ ہے، مظلوم کشمیریوں کو بزورِ بازو حق دلوانا ہوگا۔۔۔
ارطغرل غازی قوم کو دیکھنے کا مشورہ دینے والے سفیرِ کشمیر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے نام۔۔۔۔چند اشعار
یوں کب تک رہو گے اٹھاتے کشمیر سے جنازے
کشمیر تو ہے جنت اس میں یہ کیسے خونی نظارے
اٹھو کہ جگاؤ امہ کو کشمیر کی خاطر
وادی میں لٹتی عزت اس خون میں لپٹی ماں، بیٹی کی خاطر
حیران ہوں تیری شہ رگ کٹی۔

۔۔ تو رویا کیسے۔۔۔؟؟؟ 
پریشان ہوں کہ نا اٹھی امت۔۔۔ یہ ہوا کیسے---؟؟؟
اب بدلنا پڑے گے تجھے رونے کے سلیقے
ڈھونڈنا پڑے گے نت نئے۔۔۔ جگانے کے طریقے
شرط ہے یہ۔۔۔ کہ اول جاگیں بذاتِ ہم
اٹھ جائے کی امت۔۔۔۔گر کریں اعلانِ جھاد ہم
آخر ہوگا آزاد۔۔۔ ہمارا کشمیر جھاد سے
یوں دیر کرکہ۔۔۔ کتنے جنازے اٹھائیں گے کشمیر سے
خدارا۔۔۔۔!!! اٹھو کیوں دیکھتے ہو دنیا کی طرف
ہمارا جزبہ، حوصلہ، ایمان کم ہے جو دیکھیں دوسروں کی طرف
جمالی# لگاؤ اِک نعرہ وجد میں آکر
آؤ کشمیر آزاد کروائیں راہ جھاد میں جاکر
یوں کب تک رہو گے اٹھاتے کشمیر سے جنازے
کشمیر تو ہے جنت اس میں یہ کیسے خونی نظارے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :