پوپ کا بیان امریکی اور اسرائیلی سازش کا حصہ ہے‘ علی خامنہ ای

:

منگل 19 ستمبر 2006 13:42

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پوپ بینیڈکٹ کا اسلام اور جہاد مخالف بیان مختلف مذاہب کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کے لیے امریکی اور اسرائیلی سازش کا حصہ ہے ایران کے سپریم رہنماء علی خامنہ ای نے تہران میں اپنے بیان میں کہاکہ پوپ بینڈیکٹ کے بیان کی کڑیاں اسی امریکی اور اسرائیلی سازشوں سے ملتی ہیں جس کے تحت عراق پر قبضہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کئی ملک پہلے ہی عراق پر حملے کے لیے امریکہ اور یہودی ریاست کے درمیان رابطوں کی تفصیلات واضح کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ توہین آمیز حاکے اور پوپ بینڈکٹ کے بیان کا مقصد دنیا میں مذہبی کشیدگی پیدا کرنا ہے-

متعلقہ عنوان :