عالمی برادری ایران کے خلاف فوری طور پر پابندی عائد کرے‘ اسرائیل

منگل 19 ستمبر 2006 15:02

نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) اسرائیل نے عالمی برادری سے ایران کیخلاف فوری طور پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے او رکہا ہے کہ ایران وقت ضائع کر رہا ہے اور عالمی طاقتیں ان کے اس کھیل کو سمجھیں۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ تزیپ لیلوٹی نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی سرگرمیاں بند نہ کرنے کی صورت میں عالمی برادری کو فوری طور پر تہران کے خلاف پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔

اسرائیلی وزیر خارج نے کہا کہ ایران وقت سے کھیل رہا ہے اور پابندیاں عائد نہ ہونے کے باعث موقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرے گی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :