امریکہ اور بھارت ایٹمی معاہدے سے قبل عدم جوہری پھیلاؤ کے حوالے سے ذمہ داریاں نبھانے کا عہد کریں‘ چین

منگل 19 ستمبر 2006 20:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) چین نے امریکہ اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر دستخط سے قبل عدم جوہری پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا عہد کریں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کن گینگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی تعاون تمام ممالک کا حق ہے تاہم اس موقع پر یہ خیال کرنا از حد ضروری ہے کہ این پی ٹی کے قواعد و ضوابط کی کسی صورت خلاف ورزی نہ ہو صرف اسی صورت میں دنیا کو ممکنہ ایٹمی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعاون ہر لحاظ سے پرامن مقاصد کے حصول کے لئے ہونا چاہیے اس سے قبل چین نے امریکہ بھارت مجوزہ ایٹمی معاہدے پر زبردست تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ابھی بھارت نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے لہٰذا اس سے فی الوقت اس نوعیت کا معاہدہ مناسب نہیں ہے اور اس سے عدم جوہری پھیلاؤ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :