اقوام متحدہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کرے، یاک شراک

بدھ 20 ستمبر 2006 09:57

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) فرانس کے صدر یاک شیراک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کرے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی کے اس تنازعے کے باعث بین الاقوامی امن کو خطرات لاحق ہیں دنیا کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں‌ہے کہ وہ امن کی ضمانت بن جائیں۔

(جاری ہے)

یاک شیراک نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اعتماد کے بحالی کےلئے خود کو یکجا کرنا ہوگا ۔ انہوں‌نے امریکا، یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ سے فوری طور پر ایک بڑی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں‌کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد مشرق وسطی کے لئے مستقل کی نئی راہیں ہموار کر دے گا۔ فلسطین کی نئی حکومت پر بات چیت کے لئے اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا اور روس کے وزراء خارجہ بدھ کو ملاقات کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بھی جمعرات کو اپنے ایک سیشن میں اسرائیل فلسطین امن عمل پر بات کریں گے