یوکرائن میں ساڑھے تین ہزار فٹ گہری کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج سے 13کان کن ہلاک،80بے ہوش

بدھ 20 ستمبر 2006 19:14

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء ) یوکرائن میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج سے 13کان کن ہلاک اور 80بے ہوش ہو گئے بدھ کے روز ملک کے نائب وزیر اعظم آندرے قلیوف نے غیر ملکی خبر رساں اداے کو بتایا کہ یہ ہلاکتیں کسی دھماکے سے نہیں ہوئیں بلکہ گیس کے اخراج سے کانکنوں کے دم گھٹ گئے مشرقی یوکرائن میں ڈنبا مس کوئلے کی کان میں یہ حادثہ پیش آیا ملک کی ایمر جنسی وزارت نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے بچاؤ آپریشن ختم کر دیا ہے اور 80افرادکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ہسپتال ذرائع نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے کان کن ساڑھے تین ہزار فٹ گہری کان میں کام کررہے تھے جب اچانک گیس خارج ہوئی اور کان اس سے بھرگ ئی اس وقت کان میں 400مزدور کام کررہے تھے یوکرائن میں 2001ء کو 50جبکہ 2002ء کو 20کان کن کانوں میں دھماکوں سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :