جرمنی میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک

بدھ 20 ستمبر 2006 21:33

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) جرمنی میں ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ملک کے جنوبی علاقے بویرین ٹاؤن میں پیش آیا ایک فوجی نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

حادثہ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :