نئی دہلی میں پرتشدد مظاہرے میں 2 افراد ہلاک، 17 زخمی

بدھ 20 ستمبر 2006 23:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تاجروں کے پرتشدد مظاہرے میں 2افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک نوجوان کی عمر 16 برس جبکہ دوسرے بچے کی عمر 7 سات برس ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تاجروں نے حکومتی رویے کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ مظاہرین نے پولیس پر زبردست پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا جس پر پولیس کو جواباً آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :