اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا،فلسطین اور اسرائیل دو ریاستیں ہیں‘ پناہ گزینوں کا مسئلہ متعلقہ ریاست کو ہی حل کرنا ہوگا‘ اسرائیلی وزیرخارجہ

جمعرات 21 ستمبر 2006 12:32

اقوام متحدہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ فلسطینی ریاست کے اندر ہی حل ہوسکتا ہے۔ اسرائیل کی خاتون وزیر خارجہ تیزیپی لیوینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطین کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کرے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو فلسطینی ریاست کے اندر ہی آباد کرنا چاہئے ان کی اسرائیل فلسطینی بارڈر پر کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل دو ریاستوں کے تصور پر یقین رکھتا ہے۔ وہ اسرائیل اور فلسطینی ہیں جو کہ سکیورٹی اور امن کے لئے ساتھ ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے پناہ گزینوں کا مسئلہ خود حل کرے اسرائیل دنیا بھر کے یہودی پناہ گزینوں کی جگہ ہے اور اسرائیل میں صرف یہودی ہی آباد ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی پناہ گزینوں کو فلسطین میں ہی آباد کرنا چاہئے یہ حقیقت ہے کہ اسرائیل اور فلسطین دو ریاستیں ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کے حقوق کو تسلیم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسئلے پر استحصال نہیں ہونا چاہئے اگر فلسطینی لیڈر نہ چاہتے ہوئے بھی یہ کہتے ہیں کہ عالمی برادری اس مسئلے پر ان کے لئے کچھ کہے گی تو یہ ایک غلط خیال ہے۔ واضح رہے کہ 1948ء میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل میں پناہ حاصل کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :