گروپ 4 اور امریکہ نے فلسطین میں نئی حکومت کے قیام کیلئے صدر محمود عباس کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کردیا ،تین ماہ تک عارضی ہنگامی امداد فراہم کرنے پر اتفاق

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:29

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) مشرق وسطی کے بارے میں گروپ 4 اور امریکہ نے حماس کے ساتھ مل کر فلسطین میں نئی حکومت کے قیام کیلئے صدر محمود عباس کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور فلسطینیوں کیلئے تین ماہ تک عارضی ہنگامی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں امریکہ ، یورپی یونین ، اقوام متحدہ اور روس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین نے حماس کے ساتھ نئی حکومت کے قیام کیلئے صدر محمود عباس کی کوششوں کی مکمل حمایت کی گئی اور فلسطینیوں کیلئے تین ماہ تک عارضی ہنگامی امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نے پہلی مرتبہ حماس کیلئے نرم رویہ اختیار کیا ہے ۔امریکی صدر جارج بش نے بھی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد نئی حکومت کے قیام کے سلسلے میں صدر محمود عباس کی کوششوں کو سراہا ہے صدر بش نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے ان کے خطاب میں مشرق وسطی میں قیام امن کے مسئلے کو اولیت حاصل تھی انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں امن کے قیام کے لئے فلسطینی مملکت کا قیام اور اسرائیل اور فلسطین کا امن سے رہنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :