غزہ میں اسرائیلی فوج کا حملے ، خاتون سمیت 4فلسطینی شہید ،3 بچے زخمی 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 15:04

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک خاتون سمیت 4فلسطینی شہید اور 3بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ 7فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبیلیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب دو میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 3فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق رفاہ میں اسرائیلی فوج نے کاروائی کے دوران ٹینک سے شیل فائر کیا جس سے ایک خاتون جاں بحق اور تین بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے اسرائیلی فوج نے رفاہ میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے جبکہ اسی علاقے میں ایک کاروائی میں 7 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

غزہ میں اسرائیلی فوجی کے اغواء کے بعد سے اب تک اسرائیلی کاروائیوں میں 200 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں-