عراق‘ جولائی اگست کے دوران 6589 افراد ہلاک ہوگئے جو ایک ریکارڈ ہے‘اقوام متحدہ

جمعرات 21 ستمبر 2006 16:08

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) اقوام متحدہ نے عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ جولائی اور اگست کے مہینوں میں مجموعی طور پر 6589 افراد ہلاک ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے اقوام متحدہ کے عراق میں انسانی حقوق کے بارے میں اسسٹنٹ مشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ رہی ہے خود کش حملہ آوروں کے گروپ سرگرم ہیں غیر قانونی حراست اور غیرت کے نام پر عورتوں کے قتل میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے رپورٹ میں عراق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال امن کے لیے امریکی اور عراقی فوج کی صلاحیت کے حوالے سے ایک سوالہ نشان ہے رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت لااینڈ آرڈر کی صورتحال قائم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے جس سے عراقی اداروں کو شدید خطرات لاحق ہیں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہریوں کی بلا تفریق ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں تشدد زدہ لاشیں مل رہی ہیں

متعلقہ عنوان :