چیچنیا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 21:10

گروزنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2006ء) چیچنیا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پانچ روسی فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس کے مطابق چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں نامعلوم افراد نے روسی فوجیوں کی گاڑی پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4فوجی موقع پر ہی مارے گئے جبکہ ایک فوجی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس کے مطابق مسلح افراد فوجیوں پر حملے کیلئے پہلے سے ہی علاقے میں کسی جگہ پر چھپے ہوئے تھے کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے فوری طورپر حملوں کے بارے میں کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی حملہ آوروں کے بارے میں معلومات مل سکی ہیں ۔