سرحد حکومت کی بالا کوٹ کے متاثرین زلزلہ کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کیلئے ایک کروڑ گرانٹ کی منظوری

جمعرات 21 ستمبر 2006 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2006ء) صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ محمد اکرم خان درانی نے تحصیل بالا کوٹ کے متاثرین زلزلہ کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری دے دی۔بالا کوٹ کی بحالی زلزلہ تنظیم پیرا نے وزیر اعلیٰ سرحد اور مقامی ایم پی اے مظہر قاسم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

امدادی رقوم کے چیکوں کی پہلی قسط کے چیک ڈی سی او ایبٹ آباد محمد نسیم خان نے جمعرات کے رور نجی سکولوں کے پرنسپلوں کے حوالے کر دیئے ہیں۔ڈی سی او ایبٹ آباد نسیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرحد نے متاثرہ بالاکوٹ میں بچوں کی تعلیمی کفالت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خطیر رقم مختص کر کے علاقہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و زیر اعلیٰ سرحد نے ضلعی انتظامیہ ابیٹ آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ا ن بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ان کی تعلیمی ضروریات کو جنگی بنیادوں پر پورا کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور متاثرین سے گہری ہمدردی کے اظہار کے طور پر ان چیکوں کی تیاری کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وضلعی حکومت مشکل اور ابتلاع کی ان گھڑیوں میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔محمد نسیم خان نے کہا کہ متاثرہ بچوں کی تعلیمی کفالت کے لئے پہلی قسط جاری ہو چکی ہے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائے کہ طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔حکومت بہت جلد ان کو دوسری قسط بھی جاری کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :