جمعیت القریش نے رمضان المبارک میں گوشت کی قیمت 10 روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2006ء) جمعیت القریش نے ماہ رمضان میں چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹ ماہ رمضان میں سبزی منڈی میں نیلامی کے ہول سیل ریٹ پر منافع کی جائز شرح پر روزانہ فکس کئے جائیں گے جو کہ اربن و دیہی علاقوں میں سول ڈیفنس کے رضا کاروں اور دیہی علاقوں میں یونین کونسلر کے ذریعے روزانہ مارکیٹوں کو فراہم کئے جائیں گے جبکہ پرائس مانیٹرنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے 12 افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں جو کہ تھانہ لیول پر قیمتوں کی چیکنگ کریں گے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ انتظامیہ دیہی و شہری علاقوں میں 57 فیئر پرائس شاپس بھی قائم کر رہی ہے جہاں چینی، آٹا، گھی، دال چنا، کھجور، چاول، بیسن، مشروبات سستے داموں کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ نے فیئر پرائس شاپس کیلئے ریٹ فکس کر دیئے ہیں آٹا 20 کلو گرام تھیلہ248 روپے فی کلو روپے، گھی فی کلو گرام 50 روپے، دال چنا فی کلو گرام42 روپے، بیسن فی کلو گرام 44 روپے فکس کر دیگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :