وزیر اعظم شوکت عزیز کا لارنس کالج کے طلباء کے مطالبے پر انہیں تین دن کی چھٹی دینے کااعلان

جمعرات 21 ستمبر 2006 21:44

گھوڑا گلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2006ء) وزیر اعظم شوکت عزیزنے لارنس کالج گھوڑا گلی کے طلباء کے مطالبے پر انہیں تین دن کی چھٹی دینے کااعلان کیا ہے جمعرات کو کالج کے فاؤنڈر ڈے کی تقریب کے اختتام پر جب وزیر اعظم رخصت ہونے لگے تو وہاں موجود طلباء نے ”ہالی ڈے ہالی ڈے،،کے نعرے لگائے اس پر وزیر اعظم دوبارہ ڈائس پر آئے اور طلباء کے لئے دو دن کے لئے چھٹی کا اعلان اس پر طلباء نے تالیاں بجاتے ہوئے دو بارہ مور ہالی ڈے کے نعرے لگائے تو وزیر اعظم نے کالج کے طلباء کو تین دن چھٹی دینے کا اعلان کیا اس پر طلباء نے زور دار تالیاں بجا کر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :