مقبوضہ کشمیر‘ مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک‘49زخمی

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:49

راجوری(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے راجوری میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد طلباء سمیت 49افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز راجوری سے18کلو میٹر دور کانڈی کے علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب مسافر بس راجوری سے کوٹرانکا جارہی تھی حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 60سے زائد مسافر سوار تھے جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :