انڈونیشیا‘ مسلمانوں کے قتل کے جرم میں 3عیسائیوں کو سزائے موت میں گولی مار کر ہلاک کردیا گی

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:52

جکارتہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) انڈونیشیا میں مسلمانوں کے قتل کے جرم میں تین عیسائیوں کو سزائے موت میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق چھ سال قبل انڈونیشیا کے مشرقی علاقے سلاویسی گاؤں میں عیسائیوں نے مسلمانوں پر حملہ کرکے ستر افراد کو قتل کردیا تھا جس پر پورے علاقے میں پرتشدد فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تین عیسائیوں ساٹھ سالہ فبرپناس ٹیبو‘ اڑتالیس سالہ مارنینس رپوو اور بیالیس سالہ سلوا کو فسادات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزموں کو موت کی سزا کا حکم دیا گزشتہ روز تینوں افراد کو فائرنگ سکواڈ نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :