حافظ آباد میں ژالہ باری سے دھان کی فصل کو شدید نقصان

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:44

حافظ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) حافظ آباد اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی مونجی کی تیار فصل کو شدید نقصان جبکہ شہر کے اکثر نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث لوگ اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام متاثر ہوگیا بارش کا پانی گھروں اور مکانوں میں داخل ہونے کے باعث ہزاروں لاکھوں کا سامان تباہ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :