مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فلسطینی مجاہدین سے جھڑپ میں سات اسرائیلی فوجی زخمی، الاقصیٰ بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:49

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 22ستمبر 2006،) مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فلسطینی مجاہدین سے جھڑپ میں سات اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح گروپ کے عسکری ونگ الاقصیٰ بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہناہے کہ نابلس کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی مجاہدین نے بموں اور دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا جس سے سات فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔فوجی ترجمان نے دعوٰی کیاکہ رات بھر جاری رہنے والی چھاپہ مارکارروائی کے دوران اسلامی جہاد، فتح کے کارکنوں سمیت بارہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :