رفاہ کراسنگ 2روز کے لیے کھول دی گئی

جمعہ 22 ستمبر 2006 16:07

رفاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 )غزہ کو مصر سے ملانے والی گزر گاہ رفاہ کراسنگ دو دن کے لیے کھول دی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے اہلکار پیکاکرہولا نے بتایا کہ ماہ رمضان کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو رفاہ کراسنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کھول دی جائے گی پیکا کرہولا کے مطابق جمعہ کے روز صرف طلبہ ، بیمار افراد اور زائرین کے لیے یہ گزر گاہ کھولی جائے گی جبکہ ہفتہ کو غزہ کے تمام افراد کے لیے رفاہ کراسنگ قابل استعمال ہوگی جبکہ مصر سے غزہ آنے والوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ غزہ کو مصر سے ملانے والی یہ واحد گزر اہ 25جون کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یہ بند کردی گئی تھی جبکہ اسرائیل اور فلسطین کی درخواست پر یورپی یونین نے رفاہ کراسنگ پر مبصر تعینات کیے ہوئے ہیں ۔