الخدمت فاؤنڈیشن کا اسلام آبادمیں فلاحی ہسپتال قائم کرنے کا اعلان
جمعہ 22 ستمبر 2006 18:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے لئے ایک صاحب حیثیت شخص نے تقریباٰ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی عمارت الخدمت فاؤنڈیشن کو بطور عطیہ دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیموں اور بیوگان کے اعداد و شمار باقاعدہ طور پر جمع کرنا شروع کر دیے گئے ہیں اور کچھ ہی عرصہ میں الخدمت فاؤنڈین کے پاس اسلام آباد میں یتیموں اور بیوگان کے مکمل کوائف ہوں گے اور کوئی بھی صاحب حیثیت اور خدا ترس انسان الخدمت فاؤنڈیشن سے رابطہ کر کے اپنی زکوةٰ جمع کرا سکتا ہے یا کسی ایک یا زائد یتیم یا بیہ کی کفالت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے کر اس کار خیر میں شریک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیموں اور بیوگان کی مالی امداد کے لئے ہر خاص و عام الخدمت فاؤنڈیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان یتیموں اور بیوگان کی مالی امداد کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن ایک زکوةٰ فنڈ قائم کرے گی اور اس کام کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن ہر خاص و عام سے زکوةٰ کی اپیل کرتی ہے، انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 6000 سے زائد غریب اور یتیم بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے عید کے کپڑے کل اور پروقار تقریب میں جو المعر اج ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے دے گی بچوں کے لئے اس عید گفٹ کی تقریب میں شہر کی سماجی شخصیات، تاجر برادری اور معززین شہر شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں الخدمت فاؤنڈیشن چھ ہزار سے زائد غریب طلباء کو سکول بیگ کاپیاں اور سٹیشنری فروغ تعلیم مہم کے تحت مفت فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہے جو مختلف سماجی سرگرمیاں سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں غریب عوام کے علاج معالجہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے ہسپتال کے لئے مخیر حضرات سے زکوةٰ اور مالی تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صحافی برادری سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ کوریج دیں تاکہ الخدمت کا پیغام ملک کے کونے کونے میں مخیر افراد اور عوام الناس تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری منصوبوں کی بہتر کوریج سے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.