صدر پرویز مشرف اور صدر بش کے درمیان وائٹ ہاوس میں‌ ملاقات،دونوں‌ رہنمائوں نے پاک امریکا تعلقات،پاک بھارت تعلقات،انسداد دہشت گردی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال،دونوں‌ رہنمائوں‌ کی مشترکہ پریس کانفرنس جاری

جمعہ 22 ستمبر 2006 18:35

واشنگٹن،صدر جنرل مشرف امریکی صدر بش سے وائٹ ہاوس میں‌ مصافحہ کر رہے ..
واشنگٹن،صدر جنرل مشرف امریکی صدر بش سے وائٹ ہاوس میں‌ مصافحہ کر رہے ہیں۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 22ستمبر 2006،) صدر جنرل مشرف نے امریکی صدر بش سے وائٹ ہاوس میں‌ملاقات کی ہے جس میں‌ دونوں‌رہنمائوں‌نے پاک امریکا تعلقات ، پاک بھارت تعلقات، انسداد دہشتگردی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس وقت دونوں‌رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدرپرویز مشرف کے ساتھ وفد میں وفاقی وزیر خارجہ خورشید قصوری، وفاقی وزیر مذہبی اموراعجازالحق،گورنرسرحد علی محمد جان اورکزئی، وزیر مملکت سمیراملک اور آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل شوکت سلطان شامل ہیں۔

صدر مشرف اس کے بعد جارج واشنگٹن یونیورسٹی جائیں گے اور وہاں پر ”پاکستان- چیلنجز اور مواقع“ کے موضوع پر خطاب کریں گے اور سامعین کے سوالات کے جواب دیں گے۔ صدر مشرف آج امریکہ کے اہم ترین تھنک ٹینک ”کارنیگی اینڈومنٹ“ سے خطاب بھی کریں گے ۔