خیبر ایجنسی میں متحارب گروپوں کے مابین فائربندی کرانے کے لئے پولیٹکل انتظامیہ نے کوششیں شروع کردیں

جمعہ 22 ستمبر 2006 19:25

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء)خیبر ایجنسی کے علاقہ تیراہ میں متحارب گروپوں انصار الاسلام اور لشکر اسلام کے مابین فائربندی کرانے کے لئے پولیٹکل انتظامیہ نے کوششیں شروع کردی اور اے پی اے باڑہ کی سربراہی میں ایک قبائلی جرگے تیراہ پہنچ گیا ․جرگہ میں اے پی اے بارہ شفیر اللہ خان , ملک دوران گلملک دین خیل اور حاجی جان گل ایجنسی کونسلر شامل ہیں جبکہ جرگہ میں عبد الغفور خان شلوبر قمبر خیل کو بھی شامل کیاگیا ہے ․جرگہ فریقین پر رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کے لئے زور ڈالے گا․پولیٹکل انتظامیہ کے زرائع کے مطابق فریقین کے ساتھ مذاکرات خفیہ مقام پر منعقد ہوں گے․زرائع کے مطابق جرگہ کے دوران دونو ں گروپوں کے یر غمال بنائے گئے درجنوں آفراد کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی ․واضح رہے کہ اس سے قبل فریقین کے مابین فائربندی کرانے میں کئی جرگے ناکام ہو چکے ہیں جس کی بڑی وجہ یرغمال آفراد کی عدم رہائی ہے ․