افغان صدر حامد کرزئی کینیڈا کے دورے پر اٹاوا پہنچ گئے

جمعہ 22 ستمبر 2006 19:26

اٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء) افغانستان کے صدرحامد کرزئی کینیا کے دورے پر اٹاوا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کینیڈا کے حکام کے ساتھ معاشی اور فوجی امداد جاری رکھنے کے معاملے پر زوردیں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق حامد کرزئی افغانستان میں کینیڈا کے فوجی مشن کی بڑھتی ہوئی مخالفت کو بھی کم کرنے کی کوشش کریں گے اٹاوا میں افغانستان کے سفیر عبدالصمد نے کہا کہ افغان صدر اپنے ملک کی تعمیر نو اور استحکام کیلئے مدد فراہم کرنے پر کینیڈا کا شکریہ ادا کریں گے۔