امریکی خاتون خلانور دتقریر کے دوران دو مرتبہ توازن کھو بیٹھیں

ہفتہ 23 ستمبر 2006 15:32

فلوریڈا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 ) خلائی شٹل اٹلانٹس کے ذریعے خلا سے زمین پر واپس آنے والی خاتون خلانورد بیڈ مائر ز مین پر خوش آمدید کہنے کی تقریب میں تقریر کرتے ہو ئے دو مرتبہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گر گئیں ۔

(جاری ہے)

برطانیو ی ٹی وی کے مطا بق وہ کچھ پریشان نظر آرہی تھیں اور تقریر کے دوران لڑکھڑا گئیں ۔ناسا کے حکام نے فوری طور پر آگے بڑھ کر ان کو گرنے سے روکا اور زمین پر بٹھا دیا جس کے بعد دوبارہ کھڑی ہو ئیں تاہم صرف آدھے منٹ کی تقریر کے بعد ہی ان کو ایک مرتبہ پھر بیٹھنے کی ضرورت پیش آئی جس کے بعد حعام ان کو کمرے سے باہر لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :