نیپال‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکن پارلیمنٹ 2ساتھیوں سمیت ہلاک‘ 2حملہ آور بھی مارے گئے

ہفتہ 23 ستمبر 2006 16:30

کھٹمنڈو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 ) نیپال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد کو قتل کردیا جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ ہفتے کی صبح ملک کے جنوبی صوبے کے ضلع سراہا میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے کرشنا چرن شرستا پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ بلہا گاؤں میں واع اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل رہے تھے فائرنگ سے کرشنا چرن اور ان کے دو ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے واضح رہے کہ وہ راشٹریہ پراجنترا پارٹی (آر پی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔

واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے حملہ آوروں کا محاصرہ کیا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ واضح رہے کہ کرشنا چرن نیپالی پارلیمنٹ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں حکام نے واقع کی ذمہ داری تامل باغیوں پر عائد کردی ہے۔