انسداد دہشت گردی کی مہم میں معاشرے کے کسی خاص طبقے کو نشانہ نہ بنایا جائے‘ سونیا گاندھی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 16:30

نینیتال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 ) بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ریاستی وزراء ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاہم انسداد دہشت گردی کے خلاف اقدام میں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آنی چاہئے کہ معاشرے میں کسی خاص طبقے کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء اعلیٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ملک میں امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام ریاستی حکومتوں کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے ہی پاک بھارت مذاکرات کی حامی رہی ہے گزشتہ این ڈی اے کی حکومت کے دوران بھی کانگریس نے امن مذاکرات کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :