خوشحال پاکستان پروگرام کے جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے‘ قائمہ کمیٹی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2006ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات و دیہی ترقی نے وزارت بلدیات و دیہی ترقی، ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور واٹر اینڈ پاور کو ہدایات دی ہیں کہ خوشحال پاکستان پروگرام کے جاری شدہ قائمہ پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے، کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خرم منور منج، اقبال محمد علی خان، مولانا محمد معراج الدین، بختیار معانی، ثمینہ خالد گھرکی اور بیگم عشرت نے شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ بقیہ 15 فیصد کا مارچ 2007ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں سوئی نادرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ کمپنی اپنے مقررہ پروگرام کے تحت تمام خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت گیس کی پائپ لائن بچھا دی جائے گی۔ جبکہ کمیٹی نے وزارت واٹر اینڈ پاور، ہاؤسنگ اینڈورکس اور بلدیات و دیہی شرقی کو ہدایات دیں کہ خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت تمام پراجیکٹس مکمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :