ناظم ڈیرہ بگٹی کاظم بگٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2006 20:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2006ء)ناظم ڈیرہ بگٹی کاظم بگٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ نائب ناظم محمد رفیق نے ضلعی ناظم کی حیثیت سے چارج سنبھالیا ہے ۔ ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے مطابق ضلعی اسمبلی ڈیرہ بگٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 19میں سے 16ممبران نے شرکت کی جن میں 3خواتین ممبران بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

ہاؤس نے متفقہ طور پر ناظم کاظم بگٹی کے خلاف پیش کی تحریک اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں ضلعی ناظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور نائب ناظم محمد رفیق نے ضلعی ناظم کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

ڈی سی او عبدالصمد لاسی کے مطابق ناظم کاظم بگٹی کے خلاف مسلسل غیر حاضر ہونے کی شکایات تھی اس بناء پر ممبران نے ان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔