واشنگٹن :اسامہ بن لادن پاکستان میں موجو ہوسکتےہیں۔افغان صدر حامد کرزئی:دہشت گردی کے خاتمےکے لئے اس کی جڑ تک پہنچا جائے، امریکی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 24 ستمبر 2006 21:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2006) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن پاکستان میں موجود ہوسکتے ہیں۔واشنگٹن میں ایک امریکی ٹی وی کو انٹر ویو میں افغان صدر نے کہا کہ اسامہ بن لادن افغانستان میں موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی جڑ تک پہنچا جائےجہا ں دہشت گردوں کو تر بیت دی جاتی ہے ، انھیں اسلحہ اور رقم فراہم کی جاتی ہے اور انہیں اتحادی افواج پر حملوں‌کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ پر تین سو ارب ڈالر خرچ کیے اگر اتنی ہی رقم افغانستان کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے تو افغانستان ایک سال میں جنت کا نقشہ پیش کر نے لگے۔