پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کریں‘ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد مطالبہ

پیر 25 ستمبر 2006 12:51

نیویارک+ سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2006 ) کل جماعتی حریت کانفرنس (میر واعظ) کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت سے کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے سرینگر میں حریت کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میر واعظ نے نیویارک میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس کے دوران کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت مضبوط ہو ں گے جب جموں و کشمیر کے عوام کو مذاکرات کی میز پر مدعو کیاجائْے بیان کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے بھی شرکت کی بیان کے مطابق میر واعظ مولی عمر فاروق اور سردار عتیق احمد خان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی لکیر کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے خواہشات اور امیدوں کے تحت تفصیہ طلب مسئلہ کشمیر کے آبرومندانہ اور پائیدار حل تلاش کیا جائے دونوں رہنماؤں نے ا س بات پراتفا ق کیا کہ دونوں اطراف کے کشمیری گروپوں کے درمیان جدو جہد کو جای رکھنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے اور مسلسل تبادلہ خیال کی ضرورت ہے-