عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈیکٹ آج روم میں‌ مسلم سفارت کاروں سے ملاقات کررہےہیں

پیر 25 ستمبر 2006 14:49

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈیکٹ آج روم میں‌ مسلم سفارت کاروں ..
روم (اُردو پوائنٹ آن لائن۔ 25ستمبر 2006) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈیکٹ آج روم میں‌مختلف مسلم ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کررہے ہیں ۔پوپ کے ترجما ن کے مطابق ویکٹیکن میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد پوپ کے حالیہ بیان سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ویٹیکن ریڈیو پوپ کی مسلم سفارت کاروں سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات براہ راست نشر کرے گا جبکہ اس دوران ہونے والی تمام تقاریر کو ویٹیکن میں نصب کیمروں کے ذریعے صحافیوں کو بھی دکھایا جائے گا ۔

ویکٹیکن کی جانب سے امیدظاہر کی جارہی ہے کہ پوپ سے ملاقات کے لئے ایران ، عراق ، مصر اور نڈونیشیا اپنے سفارتکار بھیجیں گے جبکہ ترکی اس سلسلے میں دعوت پہلے ہی قبول کرچکا ہے ۔واضح رہے کہ پوپ بینیڈیکٹ کے حالیہ اسلام مخالف بیان کے بعد تمام مسلم ممالک کی جانب سے پوپ کے بیان کی مذمت کی گئی جبکہ مسلم ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں‌پوپ کے بیان کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئ

متعلقہ عنوان :