چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب 4 افغانی فارن ایکٹ کے تحت گرفتار

پیر 25 ستمبر 2006 16:47

قلعہ عبداللہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2006) چمن پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز نے فارن ایکٹ کے تحت 4 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ پہلے سے گرفتار 50 افغان باشندوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے فارن ایکٹ کے تحت 4 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ اس سے قبل پاسپورٹ اور فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کئے جانے والے 50 افغانیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ۔`