جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے مزید 7 لاشیں لائی گئی ہیں

پیر 25 ستمبر 2006 17:30

وانا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2006 ) جنوبی وزیرستان میں افعانستان سے مزید سات لاشیں لائی گئی ہیں۔ان میں سے دولاشیں غیرملکیوں کی بتائی جاتی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تاجک ہوں گے۔دیگر پانچ پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی ہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک فاروق نامی شخص کی بتائی جاتی ہے اور اسے وانا کے علاقہ درہ عونڈئی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

مرنے والے کی عمر پچیس سال کے لگ بھگ تھی اور اس کا تعلق احمدزئی وزیرقبائل سے تھا۔دوسری چار لاشیں چارسدہ کے مضافاتی علاقے کے لوگوں کی بتا ئی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں وانا سے نامعلوم راستے سے چارسدہ پہنچایا گیا ہے۔حکومتی ذرائعے کا کہنا ہے کہ ان سات لاشوں کے علاوہ متعدہ زخمی بھی یہاں لائے گئے ہیں جن کو محتلف علاقوں میں طبی امداد دی جارہی ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طبی امداد کون دے رہا ہے اور اس علاج کے اخراجات کون اٹھا رہا ہے۔

یہ بھی معلوم ہواہے کہ دو غیرملکیوں کی لاشوں کو وانا میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ لوگ افعانستان میں اتحادیوں کے خلاف لڑتے ہوئِے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے تین روز قبل بھی سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں پانچ لاشیں لائی گئی تھیں جن میں مقامی طالبان کمانڈر مولانا کلام کی لاش بھی شامل تھی۔